آج دسمبر کی چار تاریخ تھی اور بدھ کا دن تھا ۔ دن کا آغاز اللہ کے نام سے کیا ۔ صبح جب فجر کی آذان ہو رہی تھی تو میں اس وقت جاگ گی میں نے سب سے پہلے وضو کیا پھر میں نے نماز فجر ادا کی نماز فجر کے بعد میں نے ذکر اللّٰہ ھو کیا جو میں ہر روز کرتی ہوں ۔ پھر میں نے قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کیں اور ساتھ میں نے اپنی زبان میں ترجمہ پڑھا تاکہ مجھے سمجھ آسکے کہ اللّٰہ پاک ہمیں کیا فرما رہا ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت کے بعد میں گھر کے صحن میں گی اس وقت صبح کی تازہ ہوا چل رہی تھی کچھ دیر میں نے صحن میں چہل قدمی کرتی رہی کیونکہ صبح کے وقت تازہ ہوا پھپھڑوں کیلئے بہت مفید ہوتی ہے جو پورے جسم میں تازگی فراہم کرتے ہیں جو دل کی دھڑکن کیلئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے |
---|
جب سورج طلوع ہونے لگا تو میں صحن میں چہل قدمی کر رہی تھی پھر میں کچن میں چلی گی صبح کا ناشتہ بنانے کیلئے ۔ پھر میں نے ناشتہ پکایا میں نے سب سے پہلے پراٹھے بنائے ساتھ میں نے انڈے بنائے اور آخر میں میں نے چائے بنائی اور ساتھ دہی بھی ہوتی ہے یہ ہر روز میں کرتی ہوں ۔ بچوں کے پاس میں بیڈروم میں گی بچے بیڈروم میں موبائل پر ہر گیم کھیل رہیے تھے ۔ میں نے بچوں کو فریش کیا اور بچوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کھایا ۔ پھر بچوں کو سکول کیلئے تیار کیا یونیفارم پہنا جہوتے پہنایے اور لنچ باکس پیک کیا اور بیگ میں رکھا ۔ اتنے میں رکشہ آگیا بچے سکول کی طرف روانہ ہو گے میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی ۔ دن کے وقت میں اپنے گاؤں کے ٹیوب ویل پر گی جہاں پر ہمارے چقندر کی فصل کاشت کی ہوئی تھی ویاں پر فصل کو پانی لگ رہا ہے شام کے وقت میں نے چند تصویریں بنائیں ٹیوب پر کھڑے ہو کر | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
_This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io_
|